UPDATES

Patriotism vs Nationalism| Difference Between Nationalism and Patriotism Examples | Urdu Blog Article

ابن انشا  : اردو کی آخری کتاب

 

Patriotism vs Nationalism

ہمارا ملک

ایران میں کون رہتا ہے؟

ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے۔

انگلستان میں کون رہتا ہے؟

انگلستان میں انگریز قوم رہتی ہے۔

فرانس میں کون رہتا ہے؟

فرانس میں فرانیسی قوم رہتی ہے۔

یہ کون سا ملک ہے؟

یہ پاکستان ہے،

اس میں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟

اس میں سندھی قوم رہتی ہے،

اس میں پنجابی قوم رہتی ہے،

اس میں بنگالی قوم رہتی ہے،

اس میں یہ قوم رہتی ہے،

اس میں وہ قوم رہتی ہے،

لیکن ---------پنجابی تو  ہندوستان میں بھی رہتے ہیں

سندھی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں

بنگالی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں

پھر یہ الگ الگ کیوں بنایا تھا؟

غلطی ہوئی  معاف کر دیجئے آئندہ نہیں بنائیں گے،

ابن انشا  : اردو کی آخری کتاب

 

 


Post a Comment

0 Comments