UPDATES

Articles About Life In Urdu| Will All Muslims Going To Heaven? Urdu Article

Will All Muslims Going To Heaven? Urdu Article

کیا ہر مسلمان جنت میں جائے گا


کوئی جہاز  مشکل  میں  پھنس جائے، تو وہ ریڈیو کے ذریعے خاص سگنل بھیجتا ہے۔اس کو اصطلاح میں (ایس اوایس)کہتے ہیں

جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم مصیبت میں ہیں، ہماری  مدد کرو! مگر اس قسم  کے سگنل  کی  قیمت  اْسی  وقت ہے، جبکہ اس 

   کو  وصول کرنے والا  اسٹیشن  اسے  اہمیت  دے!  اگر وصول کرنے  والا اسٹیشن اسے اہمیت نہ دے تو وہ فضاء میں بکھر کر رہ 

جائے گا۔وہ ایساکلام بن جائے گا، جس کو بولنے والے کے سوا کسی اور نے سنا ہی نہ ہو۔

 

موجودہ زمانے میں ہمارے لکھنے اور بولنے والے بھی خدا کے نام گویا (ایس او ایس) بھیج رہے ہیں۔ وہ یہ کہہ رہے ہیں (خدایا) ظالموں کے خلاف ہماری مدد کر! مگر(سو سالہ) پکار کے باوجود ہماری مصیبت ختم نہیں ہوتی۔ اس سے ظاہر ہے کہ ہم جس خدائی اسٹیشن کواپنا(ایس او ایس) بھیج رہے ہیں، اس کے نزدیک ہمارے(ایس او ایس) کی کوئی قیمت ہی نہیں۔

ہم خدا سے دوسروں کی بربادی مانگ رہے ہیں، مگر خدا اس کا منتظر ہے کہ، ہم اْس سے دوسروں کی ہدایت مانگیں۔

ہم اپنے قومی مقاصد کے لیے خدا کو پکار رہے ہیں،مگر خدا صرف اس پکار کو سنتا ہے، جو دینی مقاصد کے لیے کی گئی ہو۔

ہم لوگوں کو آگ میں ڈالنے کی دعا کر رہے ہیں، حالانکہ خدا کی مرضی یہ ہے کہ، ہم لوگوں کو آگ سے بچانے کی دعا کریں۔ ایسی حالت میں ہمارا(ایس او ایس) خدا کے یہاں کیسے قابل لحاظ ہوسکتا ہے۔  

جو فائر بریگیڈ (پانی) لیے بیٹھا ہوں،اس سے ہم کہیں کہ(آگ)برساوئں تو وہ کیسے ہماری بات کو سنےگا؟

لوگ سمجھتے ہیں! کہ ان کی جنتیں محفوظ ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ انہیں دوسروں کو جہنم کی آگ سے بچانے کی فکر نہیں۔

 

 (اگر لوگوں کو اللہ کا ڈر ہو)

 کی پکڑ سے بچانے کی فکر کی ہو۔"       "جس نے دوسروں کو اللہتو جان لے کہ قیامت میں اللہ کی پکڑ سے وہی شخص بچے گا

لوگوں کے پاس(الفاظ) ہیں،  صرف اس لئے کہ وہ قیامت کی ہولناکی کو دوسروں کے کھانے میں

ڈالے ہوئے ہیں۔ اگر وہ جانے کہ وہ خود بھی قیامت کی ہولناکی کے کنارے کھڑے ہوئے ہیں،  تو ان کی زبانیں بند ہوجائیں۔ خدا کی پکڑ کا خوف ان کو اتنا ہلکان کردے کہ، وہ ہسنے سے زیادہ روئے، وہ بولنے سے زیادہ خاموش دکھائی دینے لگے   

تحریر:

 مولانا وحید الدین خان

 

 

 







Will All Muslims Going To Heaven? Urdu Article




Post a Comment

0 Comments