UPDATES

JUSTUJU KA SAFAR ZEESHAN USMANI PDF E-BOOK

ZEESHAN USMANI PDF BOOKS

جستجو کا سفر

جستجو کا سفرایک داستان ہے اس مسافر کی جس کے رہبر اپنی سمت بارہا تبدیل کرتے رہے۔ یہ کہانی ہے ایسے کردار کی جس کا مقصد خواہشوں کا حصول رہ گیا۔یہ قصہ ہے ایک غریب کا جس پر معاشرے نے ترقی کے سارے دروازے بند کردئیے۔ یہ سرگزشت ہے اس آشفہ سر کی جس کے عزم کے سامنے کچھ نہ ٹھرسکا۔یہ فریاد ہے اس مفلس کی جس پر زندگی ممنوع کر دی گئی۔یہ قصہ ہے اس  دیوانے کا جس کی دیوانگی اسے اپنے رب تک لے گئی۔ اور یہ دہائی ہے ایک عبداللہ کی جسےسب کچھ مل گیا سوائے اپنے رب کے۔

یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہم سب نے مل کے لکھی ہے۔ یہ روداد ہے اس پنچھی کی جو دنیا گھوم کے بھی قید تھا۔ ایک سفر نامہ ہے اس خانہ بدوش کا جو روح کی منزل ڈھوندتا رہا اور جو اس کے لئیےبے قرار تھاجو سب کو قرار دیتاہے۔

یہ کہانی آپ کو ایک ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو انسان بنناچاہتاتھا، ایک ایسا مالدار جو روز بھیک منگتا تھا، ایک عنوان ایسے مضمون کا جو آنسوؤں سے لکھاگیا اور یہ ایک توبہ ہے ایسے گنہگار کی جس کے گناہ  ادھورے رہ جاتے تھے ۔

یہ کتاب اس کشمکش کا نام ہے جو ساری زندگی چلتی ہے۔ ایک معرکہ ہے جو سر ہوکے نہیں دیتا۔ ایک فتنہ ہے جو ہر روز نئے روپ میں نکلتا ہے، ایک دعا ہے جو پوری نہیں ہوتی ۔ ایک امید جو قائم ہے، ایک آس جو مرنے نہیں دیتی اور ایک چھبن جو جینے نہیں دیتی۔ اپنے من کی دنیا کو آئینےمیں دیکھنے کا دل چاہے تو یہ کتاب پرھ لیں۔

 

 

           

Post a Comment

0 Comments